the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
بالی  وڈ میں کنگ آف رومانس یش چوپڑا کو ایک فلساز کےطور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے رومانٹک فلموں کے ذریعے سامعین کے دلوں میں اپنے لئے ایک خاص جگہ بنائی۔
یش چوپڑا کی پیدائش 27 ستمبر 1932 کو پاکستان میں پنجاب صوبے کے تاریخی شہر لاہور میں ہوا تھا۔ ان کے بڑے بھائی بی آر چوپڑا فلم انڈسٹری کے مشہور پروڈیوسر و ڈائرکٹر تھے ۔ یش نے بمبئی آکر آئی ایس جوہر کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے اپنا کیریئر شروع کیاتھا۔
1959 میں انہوں نے بطور ہدایت کار اپنےکیرئیر کی شروعات اپنے بڑے بھائی بی آر چوپڑا کے بینر تلے فلم دھول کا پھول سے کی تھی۔ 1961 میں انہیں دوبارہ اپنے بھائی کے بینر تلے



بنی فلم دھرم پتر میں ہدایت کاری کرنے کا موقع ملا۔
اس فلم میں ششی کپور نے بطور اداکار اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کی تھی۔
ان دونوں فلموں کی کامیابی سے حوصلہ پاکر چوپڑا بھائیوں نے ساٹھ کی دہائی میں دیگر کئی فلمیں بنائیں۔ 1965 میں بنی فلم "وقت" ان کی بہترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔
اس فلم کو پہلی ملٹی اسٹارر فلم مانا جاتا ہے۔ اس فلم میں بلراج ساہنی، راجکمار، سنیل دت، ششی کپور اور رحمان نے اہم کردار ادا کئے تھے۔ 1969 میں ایک اور سپر ہٹ فلم اتفاق منظرعام پر آئی ۔ راجیش کھنہ اور نندا کی سسپنس تھریلر والی اس فلم میں حالانکہ کوئی نغمہ نہیں تھا باوجود اس کے فلم کو ناظرین نے بہت پسند کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.